Ad Code

Responsive Advertisement

ولادت

 

حضرت محمد ﷺ مکہ مکرمہ میں شعب بنی ہاشم میں9 ربیع الاول اور کہا جاتا ہے12 ربیع الاول بروز پیر 1 عام الفیل  صبح کے وقت پیدا ہوئے اسی روز 20 اپریل 571ء کی تاریخ تھی[1] ۔اس وقت نو شیرواں کی تخت نشینی کا چالیسواں سال تھا۔

آپ ﷺ پیدا ہوئے تو آپ ﷺ کی والدہ نے آپ ﷺ کے دادا عبدالمطلب کے پاس خوش خبری بھجوائی ۔ یہ سن کر وہ خوش و خرم چلے آئے۔ انہوں نے بیت اللہ میں جاکر آپ ﷺ کے حق میں دعائے خیر کی۔ اللہ کا شکر ادا کیا اور آپ ﷺ کا نام محمد تجویز کیا۔اور پھر عرب کے دستور کے مطابق ساتویں دن ختنہ کیا[2]۔آپ نے ابتدائی چند روز اپنی والدہ اور ان کے بعد ابولہب کی کنیز ثوبیہ کا دودھ پیا۔ اسی ناطے حضرت ابو سلمہؓ بن عبدالاسد مخزومی اور آپ کے چچا حضرت حمزہؓ آپ ﷺ کے رضاعی بھائی ٹھہرے کہ انھوں نے بھی ثوبیہ ؓکا دودھ پیا تھا[3]۔



[1]  مولانا صفعی الرحمٰن مبارک پوری،الرحیق المختوم:ص/84،(ابن اسحاق،ابن ہشام، ابن سعد، طبری اور ابن خلدوان کے نزدیک 12ربیع الاول ہے)

[2]  سیرت ابن ہشام:1/159-160

[3]  صحیح بخاری حدیث:5100-5101

Post a Comment

0 Comments